
خلیج اردو
04 ستمبر 2021
دبئی : ایئرعربیہ نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے لیکسن گروپ آف کمپنیز کے ساتھ ملکر ایک کم قیمت میں سفری سہولیات فراہم کرنے والی ایئرلائن بنائے گا۔ فلائی جناح بائیس کروڑ عوام کو سفری سہولیات فراہم کرے گا۔
کراچی میں موجود یہ ایئرلائن پاکستان میں سول ایوی ایشن کے تمام تر اجازت نامے لینے کے بعد اگلے سال سے اپنے آپریشن کا آغاز کرے گی۔
ایئرسیکورنگ سرٹیفیکٹ اے او سی جو ایئرلائنز کو کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے ، اس حوالے سے شیڈول کی تجدید کرے گا۔
سیرین ایئر اور سیال ایئر کے بعد ایئرجناح پاکستان کی تازہ ترین ایئرلائن ہوگی جو پاکستان میں ایئرلائن کی بڑھتی ہوئے مارکیٹ میں خوشگوار اضافہ ہوگا۔
پاکستان میں پی آئی اے واحد سرکاری سیئرلائن ہے۔ جیٹ گرین ایئرلائن اور کیو ایئرلائن بھی اے او سی سرٹیفیکٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان سے لینے کے انتظار میں ہے۔
فلائی جناح پاکستان میں سفر اور سیاحت کو فروخت دے گا۔ اس سے جہاں بہت سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے وہاں کم قیمت میں سفری سہولیات بھی فراہم کی جائے گی۔
Source : Khaleej Times







