
خلیج اردو
فجیرہ سے لاہور جانے والی پاکستان کی قومی ایئرلائن کی پرواز کو دورانِ سفر کیبن پریشر کے مسئلے کے باعث کراچی منتقل کر دیا گیا، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے اور طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔
ایئرلائن کے مطابق پرواز نمبر 178 میں دورانِ پرواز کیبن پریشر سے متعلق خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد حفاظتی طریقہ کار کے تحت طیارے کی بلندی کم کر کے دس ہزار فٹ تک لایا گیا اور کراچی کا رخ کیا گیا۔
قومی ایئرلائن اس وقت علاقائی کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش کے باعث فجیرہ سے خصوصی پروازیں چلا رہی ہے، جبکہ مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد پروازیں منسوخ بھی کی جا چکی ہیں۔
حکام کے مطابق انجینئرنگ ٹیم طیارے کی خرابی دور کرنے میں مصروف ہے اور پرواز کو جلد اس کی اصل منزل لاہور روانہ کیا جائے گا۔
ادھر لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کے انتظار میں موجود ہیں اور پرواز میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال میں فضائی سفر کو درپیش چیلنجز کے باعث احتیاطی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔







