متحدہ عرب امارات

پاکستان ایئرلائنز پی آئی اے عملے کا بہترین اقدام ، سوشل میڈیا پر تصویریں وائرل ہونے کے بعد سب کی جانب سے تعریف

خلیج اردو
13 مارچ 2021
دبئی : سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پی آئی اے کے ہیڈ پرسر کی جانب سے ایک بچے کا خیال رکھنے سے متعلق تصویریں وائرل ہوئیں ہیں جس کے بعد انہیں کافی سراہا جارہا ہے۔

عوام کی جانب سے پی آئی اے کے اس اقدام کو کافی سراہا گیا اور کسی حد تک وہ چونک بھی گئے کیونکہ پی آئی اے مالی خسارے کی وجہ سے اپنے برے سروسز کیلئے مشہور ہے۔

ایک پریشان ماں جو تھکاٹ اور الجھن کی وجہ سے اپنے روتے بچے کو خاموش نہیں کر پارہی تھی اور بچہ مسلسل روتا رہا ، پی آئی اے کے ہیڈ پرسر نے آکر اسے خاموش کرایااور اسے پیار دیا اور اپنے ساتھ اٹھا کر اسے سلایا۔

اس حوالے سے پاکستان کے فنکار فخرعالم نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس کے مطابق اس کا ایک دوست جو اسلام آباد سے کراچی کیلئے پی آئی اے کی پرواز پر تھا ، انہوں نے یہ واقعہ دیکھا اور ان کے ساتھ یہ تصویریں شیئر کیں۔

مسٹر توحید جو کہ اس پرواز میں ہیڈ پرسر تھے ، انہوں نے بچے کو پیار دیا اور اسے نیند کے آغوش میں لے گیا۔ٹویٹر صارفین نے اس حوالے سے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ اچھا اقدام اس معزز شخص کا انفرادی اقدام ہے اور پی آئی اے کی بری سہولت کا اس سے تعلق نہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button