متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اجنبی لوگوں سے نہ کہو کہ وہ آپ کے بنک اکاؤنٹس منیج کریں

خلیج اردو
13 مارچ 2021
ابوظبہی : حکام نے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ بنک اکاؤنٹس کسی اجنبی سے منیج نہ کروائیں۔

https://twitter.com/ADPoliceHQ/status/1370646268826038272

ابوظہبی پولیس نے رہائشیوں کو منشیات فروشوں سے بچانے کے عمل کے خلاف خبردار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ملکیوں کو اپنے بینک اکاؤنٹ تک رسائی نہ دیں خواہ وہ ملک کے اندر ہو یا بیرون ملک رقم کی منتقلی ۔

پولیس کے ایک حالیہ ٹویٹ کے مطابق انہیں ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں لوگوں نے اجنبی لوگوں کو اپنا اکاؤنٹ منیج کرنے کی اجازت دی ہے اور اب وہ قانونی معاملات کا سامنا کررہے ہیں۔

ان متاثرین کو بتایا جاتا تھا کہ وہ ان کے بنک اکاؤنٹس منیج کرکے مختلف طریقوں سے منافع کمائیں گے تاہم فراڈ کرنے والے حضرات ان اکاؤنٹس سے منشیات کے استعمال کرتے تھے۔

پولیس نے متنبہ کیا ہےکہ جب اکاؤنٹ ہولڈر ایسے مجرموں کو اختیار دیتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ کے حوالے سے مجاز بناتے ہیں تو یہ لوگ منشیات خریدنے یا بیچنے کیلئے رقم استعمال کرنے کا کوئی محفوظ راستہ تلاش کرنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ یوں متائثرین خود کو منی لانڈرنگ یا منشیات کے الزامات کا سامنا کرنے کے خطرے سے دوچار کردیتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button