خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی عجمان امارات کی پولیس نے رہائشیوں کو مشہور ہوٹلوں کے نام پر بننے والی جعلی ویب سائٹوں کۓ بارے میں وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فوڈ بیچنے والی کچھ ویب سائٹ جعلی ہیں جو فوڈ بیچنے کے نام پر صارفین کے بینک کارڈز کی تفصیلات چوری کرتی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی ویب سائٹس سے کھانا خریدے کے لیے جب صارفین اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کرتے ہیں تو جعل ساز اس معلومات کو چوری کر کے صارفین کے اکاؤنٹس سے رقم نکلوا لیتے ہیںَ
صارفین ایسی ویب سائٹس پر سوشل میڈیا کے ذریعے آتے ہیں۔ پولیس نے شہریوں اور رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کرنے سے پہلے تسلی کر لیں کے وہ ہوٹل کی اصلی ویب سائٹ کا استعمال کر رہے ہیں یا نہیں۔
View this post on Instagram
Source: Khaleej Times






