متحدہ عرب امارات

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کو بتائیں کہ آجکل آپ کونسی کتاب پڑھ رہے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں مطالعہ کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے مارچ کے مہینے کو مطالعہ کا مہینہ قرار دیا گیا ہے۔ اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے لوگوں کو مطالعہ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے سوشل میڈیا پر #ReadwithDHA نامی ایک ہیش ٹیگ شروع کیا گیا ہے جس کے ذریعے آپ سوشل میڈیا پر ڈی ایچ اے کو ٹیگ کر سکتے ہیں اور بتا سکتے ہیں کہ آج کل آپ کونسی کتاب پڑھ رہے ہیں۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے اس مہم کی مناسبت سے کئی سیمنار منعقد کیے جا رہے ہیں جس میں عوام کو مطالعہ کے ذہنی صحت پر اثرات کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں ڈی ای ایچ کے ریسرچ اسٹڈیز اینڈ ڈٰیٹا انلائسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک سیمنار منعقد کروایا گیا۔ جس کے دوران ان اسٹریٹیجیز کو زیر بحث لایا گیا جو دبئی کے سرکاری محکموں کو مطالعہ کو فروغ دینے کا باعث بنیں۔

اس آن لائن سیمنار میں مطالعہ کی ثقافت کو فروغ دینے میں سرکاری محکموں کے کردار پر نمایاں کیا گیا ہے۔ سیمنار میں شرکت کرنے والے مقررین نے سرکاری محکمے اپنے ملازمین کو مطالعہ کی ترغیب دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ریسرچ اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر خالد جالف نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے انوویشن، تحقیق اور مطالعہ میں سرکاری محکموں کے درمیان تعاؤن اور مطالعہ کی ثقافت کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button