
خلیج اردو
اسلام آباد (اکتوبر 7) تحریک انصاف نے اپنی پارلیمانی پارٹی میں فیصلہ کیا ہے کہ آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے لیے اپوزیشن لیڈرز کے نام جمع کرائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی اور علامہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے بھی دونوں ناموں کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف کی اچانک ہدایت پر پارٹی میں حیرت پائی گئی اور کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔






