
خلیج اردو
سعودی عرب کی وزارت دفاع کے زیر اہتمام 43 ممالک کے سربراہانِ افواج، ان کے نمائندوں اور یورپی یونین کے وفد کا اہم اجلاس ہوا جس میں بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کے تحفظ اور سمندری سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مجوزہ کثیر القومی میری ٹائم دفاعی اتحاد کے قیام پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں تجارتی جہازوں، تیل بردار ٹینکروں اور سمندری تنصیبات پر بڑھتے ہوئے حملوں، عالمی تجارتی راستوں، سپلائی چینز اور بین الاقوامی معیشت کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکا نے مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اتحاد میں شمولیت کے خواہاں ممالک کے فوجی منصوبہ ساز آئندہ مرحلے میں چارٹر، تنظیمی ڈھانچے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سمیت دیگر تکنیکی امور کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری رکھیں گے۔
اجلاس کے بعد پاکستان، سعودی عرب، کویت، بحرین، قطر، ترکیہ، مصر، اردن، یمن، بنگلہ دیش، نائجیریا، سوڈان، جبوتی اور صومالیہ سمیت 14 ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کثیر القومی میری ٹائم دفاعی اتحاد کے قیام کی حمایت کا اعلان کردیا۔







