خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کووڈ-19 کے قوانین کا ‘مذاق اڑانے’ کے لیے سخت سزاوں کا اعلان

خلیج اردو: فیڈرل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر پراسیکیوشن نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی جو کووڈ-19 کے بارے میں غلط معلومات اور افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

فیڈرل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر پراسیکیوشن نے لوگوں کو کووڈ-19 کیلئے لاگو قوانین کی خلاف ورزی پر اکسانے اور صحت کے حکام کی طرف سے کی گئی کوششوں اور اقدامات کا مذاق اڑانے کے خلاف بھی خبردار کیا ہے۔

وفاقی اتھارٹی کو حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز اور پوسٹس کے بارے میں الرٹ کیا گیا تھا جو کووڈ-19 کے قوانین اور حفاظتی احتیاطی تدابیر سے متعلق غلط خبریں اورغلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔

پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں، فیڈرل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر پراسیکیوشن نے کہا: "حال ہی میں یہ دیکھا گیا ہے کہ کووڈ-19 سے متاثرہ کچھ صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وڈیو/پکچرز اور آڈیو ریکارڈنگ شائع اور شیئر کر رہے ہیں، جس میں ایک نغمہ کے کلپس اور تبصرے شامل ہیں، جسمیں عوام کو احتیاطی تدابیر کی عدم تعمیل، اور ان کا مذاق اڑانے کے لیے اکسایا جارہا ہے۔ اس اقدام سے ملک کی جانب سے کووڈ-19 وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں پر اثر پڑتا ہے۔ اسلئے ہم معاشرے کے تمام افراد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرز عمل سے گریز کریں، جو قانون کے مطابق قابل سزا ٹھرے۔

افواہوں اور سائبر کرائمز کا مقابلہ کرنے کے لیے 2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 34 کے تحت غلط معلومات کی اشاعت اور اشتراک قرار واقعی جرم ہے جو قابل سزا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button