متحدہ عرب امارات

اسرائیل سے امن معاہدہ، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید امریکہ پہنچ گئے

خلیج اردو
14 ستمبر 2020
واشنگٹن: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں تاریخی امن معاہدہ کیلئے یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان امریکہ پہنچ گئے۔ وہ امریکہ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی دعوت پر اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان 15 ستمبر کو ہونے والے امن معاہدے میں صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی نمائندگی کریں گے۔

متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ سطح وفد شیخ عبداللہ کی قیادت میں معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوگا۔ وفد میں وفاقی وزیر برائے معیشت عبداللہ بن طوق المری، وزیر مملکت برائے معاشی امور عبید بن حمید ال طیار ، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم آل ہاشمی شامل ہیں۔

معاہدے کی تقریب 15 ستمبر کو وائیٹ ہاؤس میں ہوگی ۔ اس دوران اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو بھی موجود ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کا اعلان 13 اگست کو ہوا تھا، جس کو عملی جامہ کل پہنایا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button