متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی، ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے فرنٹ لائن ہیرو آفس کے بورڈ ممبران تعینات کر دیے

فرنٹ لائن ہیرو آفس حال ہی میں قائم کیا گیا ہے، جو فرنٹ لائن کارکنوں کے مسائل حل کرے گا

ابو ظہبی کے ولی عہد، متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور فرنٹ لائن ہیرو آفس کے چیئرمین شیخ محمد بن زید النہیان نے شیخ سلطان بن تہنون النہیان کی سربراہی میں ‘فرنٹ لائن ہیرو آفس’ کا  بورڈ تعینات کیا ۔ .

فرنٹ لائن ہیرو آفس کے بورڈ میں درج ذیل ممبران شامل ہیں:

  • صحت و وبائی امراض کے کی روک تھام کے وزیر ڈاکٹر عبد الرحمن بن محمد ال اویس
  • وزیر مملکت برائے فیوچر ڈویلپمنٹ، اوہود بنت خلفان ال رومی ،
  • صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر سلطان بن احمد سلطان ال جابر
  • وزارت صدارتی امور کے صدارتی پروٹوکول کے چیف محمد الجنبی
  • شیخ عبد اللہ الحمید، چیئرمین شعبہ صحت، ابو ظہبی
  • نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبید ال شمسی
  • ابو ظہبی ایگزیکٹو آفس کے ڈائریکٹر جنرل سیف گھوباش
  • اور ولی عہد عدالت کے نمائندے علی حماد المطاوہ ال دھہری۔

 

یاد رہے کہ ‘فرنٹ لائن ہیرو آفس’ حال ہی میں قائم کیا گیا ہے جو بحران اور ہنگامی صورتحال کے دوران متحدہ عرب امارات میں فرنٹ لائن کارکنوں کی ترجیحات کی نشاندہی کرنے اور ان کے حل کے لئے پائیدار حل فراہم کرے گا۔

Source : WAM

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button