متحدہ عرب امارات

جرمن چانسلر اینگلا مرکل اور شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہِ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی سراکاری نیوز ایجنسی وام نے منگل کے روز خبر دی ہے کہ جرمن چانسلر اینگلا مرکل اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ۔

دونوں  سربراہان میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

مزید برآں، اینگلا مرکل اور شیخ محمد نے متعدد بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر گفتگو کی۔ اور دونوں رہنماؤں نے ہر قسم کی شدت پسندی کی نفی کی ہے اور شدت پسندی کو روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور مذہب اور ثقافت کے درمیان مکالمے کو بڑھانے کے لیے کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دونوں عہدیدران نے مشرق وسطی میں ہونے والی حالیہ سیاسی ڈویلپمنٹ پر اظہار خیال کیا۔ اور دونوں ممالک نے بیت چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی اہیمیت پر زور دیا۔

اور انہوں نے کورونا وبا کے خلاف مشترکہ عالمی لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button