متحدہ عرب امارات

دوبئی بلڈنگ پرمٹ کے حصول میں مزید آسانی

یہ کمیٹی بلڈنگ پرمٹ جاری کرنے کے لئے ضروری دستاویزات اور اپلائی کرنے والوں کی رہنمائی کرے گی

(خلیج اردو ) دوبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر او وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بلڈنگ پرمٹ کی اجراء کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے آرڈر نمبر( 5) 2020 جاری کیا جس کے مطابق عارضی کمیٹی برائے بلڈنگ پرمٹ ترقیاتی طریقہ کار کا وجود عمل میں لایا گیا ہے جس ذمے بلڈنگ پرمٹ کے لئے اپلائی کرنے کے طریقہ کار کو  واضح کرنا شامل ہے ۔

یہ کمیٹی بلڈنگ پرمٹ جاری کرنے کے لئے ضروری دستاویزات اور اپلائی کرنے والوں کی رہنمائی کرے گی۔  اس کمیٹی کے ذمے بلڈنگ پرمٹ کو کم وقت میں جاری کرنے کے لئے اقدامات اٹھانا اور ایک جگہ پر سروس مہیا کرنا شامل ہے ۔

دوبئی بلدیہ کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر جنرل کو اس کمیٹی کا چیر مین تصور کیا جائے گا جبکہ دوبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، اتھارٹی برائے دوبئی اس میں واٹر اور بجلی ، دوبئی سیول ایویشن اتھارٹی، دوبئی ڈاریکٹریٹ سیول ڈیفنس کے نمائندے شامل ہونگے ۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button