( خلیج اردو ) دوبئی میں سونے کی قیمت اونچی سطع تک پہنچ چکی ہے اور ایک گرام سونے کی قیمت 216 درہم ہوگئی ہے۔
سونے کی قیمت 2011 کے بعد پہلی بار اتنی اونچائی تک پہنچی ہے جو 215 درہم فی گرام تھی ۔2018 میں سونے پر نیا ٹیکس لاگو کیا گیا تھا
یہ یاد رہے کہ 2018 میں ایک گرام کی قیمت 148 درہم تھی تو ویلیو ایڈڈ ٹیکس 7 درہم تھا اب جبکہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے تو ٹیکس بھی بڑھ کر ایک گرام پر 10 درہم ہوگیا ہے ۔
قیمت میں اضافہ ایک طرف لیکن سونے کی خرید وفروخت میں پچھلے چھ مہینے سے کمی واقع ہوئی ہے اور حالیہ اضافہ اس میں مزید کمی لاسکتا ہے ۔
اس ہفتے کے شروع سے ہی بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا اور ایک ونس 1800 ڈالر فروخت کیا جارہا ہے ۔
Source: Gulf News







