متحدہ عرب امارات

دبئی کے سابق لینڈ ڈیپارٹمنٹ چیف کا انتقال، ولی عہد کا اظہار تعزیت

خلیج اردو
دبئی:دبئی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع، شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے سابق ڈائریکٹر جنرل، خلیفہ محمد الخلافی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

شیخ حمدان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ "اللہ خلیفہ محمد الخلافی پر رحم فرمائے… دبئی کے ایک وفادار شخص، جنہوں نے قوم اور شہریوں کی خدمت میں خلوص سے کام کیا۔ ہم ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ سے ان کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔ بے شک ہم اللہ کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button