خلیج اردو: دبئی میں چھ افراد پر مبینہ طور پر ایک گودام میں نقب زنی اور 50،000 درہم مالیت کے 156،000 چہرے کے ماسک چوری کرنے کے الزام میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
دبئی کورٹ آف فرسٹ انسینس نے اسی کیس کی سماعت کے دوران کہا گیا کہ مذکورہ ساؤتھ ایشینز ملازم پیشہ افراد نے مبینہ طور پر ایک ہتھوڑے اور قینچی کے ایک جوڑے کا استعمال کرتے ہوئے گودام کے تالے توڑ دیئے۔
دوران تفتیش ، اس گروہ نے اعتراف جرم کیا اور انکشاف کیا کہ وہ کئی دیگر ڈکیتیوں میں بھی ملوث رہے ہیں، جسکے بعد تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
گودام کے ایک 38 سالہ چینی ملازم نے بتایا کہ اس کو ڈکیتی کا تب پتہ چلا جب وہ 18 جون کی صبح 9.30 بجے کے قریب اپنے کام کی جگہ پر گیا تھا۔
"میں راس الخور صنعتی علاقے میں واقع جب اپنے گودام تک پہنچا تو دیکھا کہ تالے ٹوٹ چکے ہیں اور 1،650،000 درہم مالیت کے 1،000 چہرے کے ماسک پر مشتمل کچھ 156 ڈبے غائب تھے جس پر میں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔”
ایک پولیس کارپورل کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد ، وہ ملزمان کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوگئے۔ "ان چھ افراد نے صبح دو بجے کے قریب گودام پر ڈاکہ ڈالنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے جرم میں جو اوزار استعمال کیے وہ ان میں سے ایک ملزم کی موٹر کار سے ملے۔ انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے بعد میں یہ ماسک بنگلہ دیشی شخص کو فروخت کردیئے۔”
مقدمے کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔







