سپورٹس

میسی کی خوشی میرے ہاتھ میں نہیں، کومین

خلیج اردو
30 ستمبر 2020
میڈرڈ: بارسلونا کے کوچ رونالڈ کومین نے کہا ہے کہ لیونل میسی کی خوشی ان کے ہاتھ میں نہیں ۔ ہاں میں ضرور خوش ہوں کہ انہوں نے بارسلونا کے ساتھ اپنے تنازعات کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میسی کے حالیہ بیانات کے بعد ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ سب کچھ ایسے ختم نہیں ہوجاتا۔ ہمیشہ کچھ نہ کچھ ضرور موجود رہتا ہے تاہم یہ خوش آئند ہے کہ کپتان نے ٹیم کیں واپسی کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ حالات اب معمول پر آئیں گے۔

جب کومین سے پوچھا گیا کہ وہ کیا کہتے ہیں کہ میسی بارسلونا کے ساتھ خوش ہیں ، جس کے جواب میں کوچ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میسی کی خوش میرے ہاتھ میں ہے۔ کوچ کی حیثیت سے میرا کام کپتان کو ایک بہترین ٹیم بنا کر دینا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ خود بہترین پرفارمنس سے ٹیم کو جتویا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ فٹ بال کیلئے جیتا ہے اور وہ جیت کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے اور جیت ہی اس کی خوش ہے۔

انہوں نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے حوالے سے بتایا کہ وہ جلد ٹیم میں کم بیک کریں گے اور ٹیم جیت کیلئے پرجوش ہے۔

یاد رہے کہ آرجینٹینا کے 33 سالہ لیونل میسی نے حال ہی میں بارسلونا کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کلب نے انہیں معاہدے کی رقم دینے کا کہا تھا جس پر میسی نے ٹیم کے ساتھ رہنے کا اعلان کیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button