متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں نومبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، یکم نومبر سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات نے نومبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، اکتوبر کے مقابلے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ قیمتوں میں یہ کمی مسلسل تین ماہ اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔

نومبر میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت 4 درہم 16 فلس فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو اکتوبر میں 4 درہم 40 فلس تھی۔ اسپیشل 95 کی قیمت 4 درہم 4 فلس جبکہ ای پلس 91 کی قیمت 3 درہم 97 فلس فی لیٹر ہوگی۔ اکتوبر میں ان دونوں اقسام کی قیمتیں بالترتیب 4 درہم 28 فلس اور 4 درہم 21 فلس تھیں۔ ڈیزل کی قیمت بھی 4 درہم 80 فلس سے کم ہوکر 4 درہم 75 فلس فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کے تحت نومبر میں گاڑی کا مکمل ٹینک بھروانے پر اکتوبر کے مقابلے میں 12 درہم 24 فلس سے 17 درہم 76 فلس تک بچت ہوگی۔ کمپیکٹ گاڑی کے 51 لیٹر ٹینک میں سپر 98 پیٹرول بھروانے پر 212 درہم 16 فلس، اسپیشل 95 پر 206 درہم 4 فلس اور ای پلس 91 پر 202 درہم 47 فلس خرچ ہوں گے۔

62 لیٹر ٹینک والی سیڈان گاڑی میں سپر 98 کے لیے 257 درہم 92 فلس، اسپیشل 95 کے لیے 250 درہم 48 فلس اور ای پلس 91 کے لیے 246 درہم 14 فلس ادا کرنا ہوں گے۔ جبکہ 74 لیٹر ٹینک والی ایس یو وی میں سپر 98 بھروانے پر 307 درہم 84 فلس، اسپیشل 95 پر 298 درہم 96 فلس اور ای پلس 91 پر 293 درہم 78 فلس خرچ ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتوں کا تعین ہر ماہ عالمی منڈی میں تیل کی اوسط قیمت اور تقسیم کار کمپنیوں کے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ ملک میں آخری مرتبہ 2022 میں روس یوکرین جنگ کے بعد پیٹرول کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچی تھیں، جب پہلی بار فی لیٹر قیمت 4 درہم سے تجاوز کر گئی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button