
خلیج اردو
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران پر دوبارہ حملے کرنے سے باز رہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کے ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر دشمنوں نے ایک بار پھر فوجی یا دہشت گردانہ حملے کیے تو ان کے خاتمے کا وقت اور شرائط ایران کی مسلح افواج اور ایرانی قوم خود طے کرے گی۔






