خلیج اردو: پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سب سے زیادہ منتظر اسٹاف لیول معاہدہ اس وقت ہوگا جب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے مالی اعانت کی توثیق موصول ہوگی۔
اعلیٰ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ ’’جیسے ہی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے سپورٹ کی تصدیق موصول ہوگی تو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے‘‘۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں افطار ڈنر میں سفارت کاروں کو آگاہ کیا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات جلد طے پا جائیں گے۔
؍9 فروری کو اسلام آباد میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان جائزہ مذاکرات ختم ہوئے تقریباً 46 دن گزر چکے ہیں اور اگلے ہی روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ ورچوئل بات چیت شروع ہو گئی ہے اور عملے کی سطح کے معاہدے پر چند دنوں میں دستخط ہو جائیں گے