متحدہ عرب امارات

اتحاد ریل کے مسافر ٹرین کی تصاویر جاری کردی گئیں،دنیا کی بہترین سہولیات سے آراستہ یہ ٹرین 200کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی

خلیج اردو

ابوظہبی:اتحاد ریل نے اپنے نئے ٹرین پراجیکٹ کی تصاویر شیئر کر دیں۔متحدہ عرب امارات کی ہائی ٹیک مسافر ٹرین کی کوچز میں بہترین،آرام دہ اور خوبصورت نشستیں ہونگی۔متحدہ عرب امارات کے ریلوے پراجیکٹ میں شامل اس سروس کو ایرو ڈائنامک ڈیزائن کے تحت تیار کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ کوچز 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گئی۔

 

ان کوچز میں بیٹھنے والی سیٹیں بالکل جہاز کی سیٹوں کی طرح ہیں۔تمام کوچز میں سیٹوں کو دو دو کے حساب سے ترتیب دیا گیا ہے۔ان کوچز میں ویل چیئرز،کیٹرنگ اور مائیکرو ویو اوون کے لیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق اتحاد ریل کے ان کوچز میں دنیا کی تمام بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

یہ ریل سروس ملک بھر کے 11 شہروں میں سفر کرے گی۔اس کے ذریعے دبئی سے ابوظہبی کا راستہ صرف پچاس منٹ میں طے ہو سکے گا۔حکام نے 2030 تک اس ریل کے مسافروں کی تعداد 36 ملین سے بھی بڑھنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

 

پچاس بلین درہم کے ریلوے پروگرام کا آغاز گزشتہ سال کے آخر میں کیا گیا۔اس منصوبے کو متحدہ عرب امارات میں سامان اور مسافروں کی نقل و حرکت کا سب سے بڑا نظام قرار دیا جا رہا ہے۔متحدہ عرب امارات کے اس ریلوے پروگرام میں تین بڑے منصوبے شامل ہیں ہیں جن میں فریٹ ریل،اور مسافروں کے لئے ریل سروس کے دو منصوبے شامل ہیں۔اس پروگرام کے تحت نوہزار افراد کو روزگار میسر ہوگا۔.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button