متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں کورونا سے وائرس کی تشخیص کیلئے 6 نئے مراکز قائم کر دیئے گئے

خلیج اردو

ابوظہبی:ابو ظہبی میں وی پی ایس ہیلتھ کیئر کی جانب سے کرونا کی تشخیص کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں چھ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق اومیکرون اور اس کی دیگر اقسام کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ان مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

 

وی پی ایس دنیا کا وہ واحد پرائیویٹ ادارہ ہے جس کو حکومت کی جانب سے کورونا کی تشخیص کے لیے مراکز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وی پی ایس نے مختلف اسپتالوں کے باہر لگائے گئے خصوصی ٹینٹوں میں کرونا کے مریضوں کا علاج شروع کیا ہے۔ان مراکز میں آنے والوں کو مختلف طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جن میں مریضوں کا ایکسرے،خون کا سیمپل لینا اور لیبارٹری شامل ہیں۔حکام کے مطابق ایک تشخیصی مرکز ایک دن میں دو سے تین ہزار مریضوں کی دیکھ بھال کر سکتا ہے۔تشخیصی مرکز میں رجسٹریشن پہلے آئیے کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

 

ابوظہبی پرائیویٹ ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا میں مبتلا شخص کو فوری طور پر کسی بھی تشخیصی مرکز یا ہیلتھ کے سینٹر جانا چاہیے۔حکام کے مطابق کورونا کا دوسرا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں متعلقہ شخص کو ایک دن بعد دوبارہ ٹیسٹ کرانا چاہیے۔دو مرتبہ کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے والے شخص کو فوری طور پر دس دن کے لیے آپنے آپ کو آئیسولیٹ کرنا چاہیے یا پھر مختلف اسپتالوں کے باہر قائم کیے گئے ان خصوصی تشخیصی مراکز سے رجوع کرنا چاہیے۔

 

ابوظہبی میں یہ مراکز برجیل میڈیکل سٹی،میڈیور اسپتال،ایل ایچ اسپتال،لائف کیئر اسپتال اور برجیل رائل اسپتال العین کے باہر قائم کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ان مراکز میں خصوصی طبی عملے کو تعینات کیا گیا ہے جن کی جانب سے تمام حفاظتی اقدامات اپنانے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 

وزارت صحت کے حکام کے مطابق ان تشخیصی مراکز میں جانے والے مریض کا سب سے پہلے بخار اور سانس کی صورتحال جانچی جاتی ہے۔اس کے بعد مریض کا ڈاکٹر کی جانب سے طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر کے معائنے کے دوران کورونا کے شبہات پر مریض کا ایکسرے اور لیب ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ان ٹیسٹوں کی بنیاد پر مریض کو گھر میں یا اسپتال میں داخل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

گھر میں آئسولیٹ ہونے والی مریض کے ہاتھ میں ایک ٹریکنگ واچ لگائی جائے گی۔مریض کو دوا بھی فراہم کی جائیگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button