متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پیدل چلنے والے سینکڑوں افراد کو غیر قانونی طور پر سڑک عبور کرنے پر جرمانے کیے گئے

خلیج اردو

ابوظہبی:پیدل چلنے والے افراد کے لیے پل کے بغیر سڑک عبور کرنا انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔اگر سڑک پر ٹریفک تیزرفتاری سے چل رہی ہو تو ایسے میں پیدل سڑک عبور کرنا اپنی جان داؤ پر لگانے کے مترادف ہوتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پولیس نے غیر قانونی اور خطرناک طریقے سے سڑک عبور کرنے والے پیدل افراد کو ہزاروں درہم جرمانے کیے۔ابوظہبی پولیس کے مطابق گزشتہ برس سات ہزار نو سو افراد کو غیر قانونی طور پر سڑک عبور کرنے پر 400 درہم تک جرمانے کیے گئے۔

 

پولیس نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص فینس پھلانگ کر پیدل چلنے والوں کے لیے سگنل لال ہونے کے باوجود خطرناک طریقے سے تیز رفتار ٹریفک والی سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
پولیس کے مطابق سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ یہی ہے۔

 

پولیس نے شہریوں کو اس طریقے سے سڑک عبور کرنے کے بجائے پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے گئے پل اور زیبراکراسنگ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button