خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی کے ایمرجنسی، کرائسز اور ڈیزاسٹر کے پراسیکیوشن کی جانب سے منگل کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ ایک لیبارٹری کے دو ملازمین کو کورونا کی جعلی رپورٹ تیار کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دونوں ملزمان پر الزام ہے انہوں نے اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے رشوت کے بدلے کورونا ٹیسٹ کے جعلی نتائج پر مبنی رپورٹ تیار کی۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے کورونا کی منفی رپورٹ کی تصاویر ڈیٹا بیس میں محفوظ کی تھیں، اور پھر اس منفی رپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے ابوظہبی میں داخل ہونے کے خواہشمند افراد کی جعلی منفی رپورٹ تیار کرتے تھے۔
یاد رہے کہ ابوظہبی حکام نے مئی سے امارات میں داخلے کے لیے کورونا کی منفی رپورٹ لازمی قرار دے رکھی ہے۔
Source: Gulf News







