متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : 40 گھنٹوں کیلئے 1000 ہزار طلباء نے قرآن پاک پڑھا

خلیج اردو
21 مئی 2021
دبئی : 30 ممالک سے 1000 طلباء نے قرآن پاک کو 40 گھنٹوں کیلئے پڑھا۔ اس چیلنج کو قرآن تھون کہا گیا ہے۔ اس چیلنج میں جی ای ایم ایس ایجوکیشن کمیونٹی نے باخوشی 20 دنوں کیلئے حصہ لیا۔

عربی زبان کے نائب صدر اور جی ای ایم ایس ایجوکیشن گروپ میں اسلامی اسٹڈیز کے معلم دیمہ علالامی کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کے اسکول کمیونٹی کے طلباء کو ان کے والدین ، اساتزہ اور دیگر ممالک کے لوگون کی جانب سے کافی حوصلہ افزائی ملی ہے۔

انہون نے کہا کہ میں کافی متائثر ہوا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم نے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ اس دوران ہر عمر کے طلباء نے حصہ لیا جس میں کم عمر ایف ایس ٹو اور سب سے زیادہ گریڈ 12 کے طالب علم نے حصہ لیا۔

جی ای ایم ایس میں عربی اور اسلامی امور کے ہیڈکوچ ریانے بن محمد نے کہا ہے کہ قرآن تھون ایک دلچسپ اور ایکسائٹنگ انیشیٹیو ہے۔ مجھے بہت قابل قارئین سے ملنا پڑا۔

بینہمود نے مزید کہا کہ اس پروگرام کا مقصد طلباء کو نہ صرف مقدس مہینے کے دوران بلکہ ان کی مقدس کتاب سے بھی محبت پیدا کرنا تھا۔

جی ای ایم ایس جمیرا پرائمری اسکول میں سال چہارم کی طالبہ خدیجہ عثمانی نے کہا کہ یہ ایسے ہی پروگرام کا حصہ بننا بہت ہی خوشی کی بات ہے جہاں ہم نہ صرف اپنی تلاوت کی مہارت کو بڑھااتے ہیں بلکہ اپنی مقدس کتاب کو سیکھنے اور تلاوت کرکے بہت ساری نعمتیں بھی حاصل کرتے ہیں۔ مجھے اس پروگرام میں حصہ لینے میں واقعی خوشی ہوئی اور مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی دوبارہ ایسا ہی کریں گے۔

جی ای ایم ایس انٹرنیشنل اسکول میں گریڈ 10 کی طالب علم جنا البلاانی نے کہا کہ اس پروگرام نے مجھے قرآت کی مہارت کو بہتر بنانے میں بھی مدد کی کیونکہ براہ راست سیشن سے قبل مجھے بہت زیادہ مشق کرنا پڑا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button