( خلیج اردو ) ابوظہبی میں چھ دن سے زیادہ قیام کرنے پر کویڈ 19 ٹیسٹنگ لازمی قرار دی گئی ہے اور ٹیسٹ نہ کرنے پر جرمانہ عائدکیا جائے گا۔ ابوظہبی حکومت نے امارات میں داخلے کے لئے پہلے ہی کویڈ 19 ٹیسٹ لازمی قرار دیا تھا اور 48 گھنٹوں کے اندر کیا گیا ٹیسٹ بھی قبول کیا جاتا ہے ۔
ابوظہبی انتظامیہ کی جانب سے نیا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ابوظہبی میں باہر سے آئے افراد جو چھ دن سے زیادہ رہائش اختیار کرتے ہیں انکے لئے ضرور ہے کہ چھ دن بعد کرونا وائرس ٹیسٹ کریں ۔ اس حکم کا اطلاق ان سب افرادپر ہوتا ہے جو ابو ظہبی سے باہر جاتے رہتے ہیں جبکہ وہ افراد جو ابوظہبی سے باہر نہیں جاتے انکے لئے چھ دن بعد کرونا وائرس ٹیسٹ کرنا لازمی نہیں ہے ۔
ان افراد کو بھی اس حکم نامے سے استثنی حاصل ہے جو کویڈ 1ہ ویکسن ٹرائل میں بطور رضاکار کردار ادا کر رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کیسز میں ایک دم دوبارہ اضافے کے خلاف انتظامیہ مزید متحرک ہوچکی ہے لہذا کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے کا اطلاق ہوگا ۔
Source : Khaleej Times







