(خلیج اردو ) دبئی میں قیدیوں کی فلاح وبہبود کے لئے سرگرم تنظیموں کی جانب سے چندہ اکٹھا کیا جاتا ہے جو انکی مدد کرنے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے ۔ دبئی میں چندہ تنظیم نے 95۔2 ملین درہم چندے سے 3 ہزار 922 قیدیوں کی امداد کی گئی ۔
ان میں سے 47۔1 ملین درہم سزا پوری ہونے والے قیدیوں کو گھر واپس روزانہ ہونے پر خرچ کئے گئے جو اپنی استدعا پر گھر واپس نہیں جاسکتے تھے ۔ کویڈ 19 کی وبائی صورتحال نے جہاں دنیائے کاروبار کو نقصان پہنچایا وہی قیدیوں کے واپس گھر بھیجنے کے عمل کو بھی متاثر کیا ۔ جو قیدی سزا پوری ہونے کے باوجود قید میں تھے انکو متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی جانب سے اکٹھا کئے جانے والے چندہ سے گھر بھیج دیا گیا ۔
لیفٹنٹ حبیب حسین آل ظرونی نے کہا ہے کہ جمع کی گئی چندہ رقم سے قیدیوں کی نشونما کے لئے مختلف تقاریب اور پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ اس رقم سے قیدیوں کے گھروں کے اخراجات ،بچوں کی تعلیمی ذمہ داریوں کے ساتھ دیگر انتہائی مطلوب مقاصد حاصل کئے جاتے ہیں ۔
اس چندہ رقم سے قیدیوں کی تحفظ کا مقصد انکو معمول کی زندگی گزارنے کا ایک اور موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اچھے شہری بن کر زندگی بسر کرنے کے کئے راغب ہوسکے ۔ یہ پروگرام جیل خانہ جات کو قیدیوں کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرنے کے کئے تشکیل دیا گیا ہے ۔
Source:Khaleej Times







