متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات معذور افراد کے لئے پانچ سالہ منصوبے کا آغاز کردیا گیا

(خلیج اردو ) ابوظہبی میں معذور افراد کی امداد کے لئے پانچ سالہ منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت معذور افراد کی امداد کو یقینی بنایا جائے گا۔اس پانچ سالہ منصوبے میں مختلف شعبوں میں ماہرین تیار کئے جائینگے تاکہ معذور افراد بھی امارات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے ۔

ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زاید کے نظرئے کے مطابق اس منصوبے میں 30 نئے مہمات شروع کی جائیگی جبکہ 8 شعبوں جن میں ہیلتھ، سوشل کئیر ،تعلیم ،روزگار کے مواقع ،ڈیٹا، ریسرچ ، نئے آئیڈیل پر کام کرنا شامل ہے ۔

اس منصوبے مختلف شعبہ جات میں ماہرین کی چھ ٹیمیں بنائی جائے گی جو ان افراد میں چھپی قابلیت کو استعمال کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنگیں ۔ اس منصوبے میں معذور افراد کو ایک باصلاحیت شہری بنانے پر کام کیا جائے گا جو شیخ محمد بن زاید کے نظرئے کی تکمیل کا آغاز ہے ۔

Source:Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button