خلیج اردو آن لائن:
دبئی میں کورونا سےمتاثرہ نوجوان کو قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کورونا سے متاثرہ نوجوان قرنطینہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھر سے باہر کافی کا کپ خریدنے گیا۔
نوجوان نے ناصرف قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی کی بلکہ اپنے اس عمل کی ویڈیو بھی بنائی اور سوشل میڈیا شائع بھی کی۔
دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر برگیڈیئر جمال سالم ال جالف کے مطابق نوجوان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
برگیڈیئر جالف کا کہنا تھا کہ” اس نے ناصرف گھر میں قرنطینہ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی بلکہ اپنی اس لاپرواہی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کی۔ اس کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے نے دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا ہے”۔
https://www.instagram.com/p/CFCrfg7gxlJ/?utm_source=ig_web_copy_link
خیال رہے کہ گھر میں قرنطینہ کیے جانے بعد قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔
مزید برآں دبئی پولیس کے مطابق ” یو اے ای کے سائبر کرائم لاء کے آرٹیکل 31 کے مطابق معلومات شائع کر کے قوانین کی خلاف ورزی کی حوصلہ افزائی کرنے پر قید کی سزا یا 2 لاکھ درہم سے 1 ملین درہم کے درمیان جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے”۔
Source: Khaleej Times







