متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے سیاحوں کے لیے دنیا کے پہلے کاغزات کے بغیر ٹیکس واپسی کے تجربے کا اعلان کردیا، ایف ٹی اے کے مطابق سسٹم کو ریٹیلرز کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے

خلیج اردو
دبئی:وفاقی ٹیکس اتھارٹی (ایف ٹی اے) کے ڈائریکٹر جنرل خالد علی البستانی نے کہا ہے کہ سیاحوں کیلئے کاغزات کے بغیر ٹیکس واپسی کے نظام کو ریٹیلرز کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے ۔ جس میں تمام رسیدیں الیکٹرانک طور پر تیار کی جائیں گی اور سیاحوں کو اپنی خریداری کے کاغذات اور رسیدیں لے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اس بات کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا جس میں فیڈرل ٹیکس اتھارٹی، پلانیٹ ٹیکس، صدیقی ہولڈنگ، رسول کھوری، جی ایم جی اور اپیرل کے سینئر حکام نے شرکت کی۔متحدہ عرب امارات نے 2018 میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس متعارف کرایا تھا جس میں سیاحوں کے ملک چھوڑنے پر آؤٹ لیٹس پر کی جانے والی خریداریوں پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

البستانی نے کہا کہ سیاحوں کے لیے سب سے بڑا چیلنج رقم کی واپسی کا دعوی کرنے کے لیے بہت سارے کاغذات لے جانا تھا۔ جب سیاح خریداری کرتے ہیں تو ان کے پاس اسٹیکر کے ساتھ ایک پرنٹ شدہ رسید ہوتی ہے جس میں سیاحوں کے ریفنڈ کوڈ کا حوالہ نمبر ہوتا ہے۔ جب وہ ائیرپورٹ آڈٹ کے لیے آئیں گے تو کاغذی کارروائی چیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک طویل عمل ہے جس میں ہم نے پلینٹ کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا کہ سیاحوں کے ایئرپورٹ پر پہنچنے سے پہلے ڈیٹا تیار ہونا چاہیے۔ متحدہ عرب امارات اس سنگ میل کو حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔

البستانی نے مزید کہا کہ سیاحوں کو تمام شراکت داروں کو الیکٹرانک طور پر منسلک کرنے کے بعد وی اے ٹی کی واپسی کا دعوی کرنے کے لیے کاغذ اور اسٹیکرز لے جانے کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اس عمل کی کارکردگی بہت تیز ہے اور انوائس پوسٹ ہونے کے بعد سیاح ہمیشہ پلینٹ پورٹل پر اپنی رقم کی واپسی کی رقم کے بارے میں چیک کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کو پہلے سال میں 95 فیصد تاجروں پر لاگو کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button