خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی سوڈان کے سیلاب زدہ علاقوں کے طلبا کے لیے امداد، اسکول بیگ تقسیم

خلیج اردو: شمالی افریقی ملک سوڈان میں سیلاب سے متاثر علاقوں میں متحدہ عرب امارت کی جانب سے اسکول بیگ اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے خیراتی اداروں نے سوڈان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طلبا میں اسکول بیگ اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا ہے۔

سوڈان میں گذشتہ دنوں آنے والے سیلاب کے باعث ایک تہائی اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث پڑھائی کے نظام پر بھی منفی اثر پڑا ہے۔

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریبی شہر ام درمان میں 18 ستمبر کو نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل طلبا کو اسکول بیگ اور کلاس میں استعمال کے لیے دیگر اسٹیشنری بروقت فراہم کی گئی ہے۔

یہ تقسیم 6 ملین ڈالر کی امدادی مہم کا حصہ تھی جسے متحدہ عرب امارات نے سیلاب متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے شروع کیا ہے، امارات کی جانب سے سوڈان کو فراہم کیے گئے دیگر امدادی سامان کے ساتھ یہ تقسیم 6 ملین ڈالر امداد کی مہم کا حصہ ہے۔

سوڈان میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے بڑی مقدار میں امداد پہنچانے کے لیے فضائی پل قائم کیا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button