خوشخبری، متحدہ عرب امارات میں کاروبار کی صورتحال بہتر ہونے لگی
خلیج اردو آن لائن:
کورونا وائرس کے بعد متحدہ عرب امارات میں کاروبار کی صورتحال میں بہتری آتی نظر آ رہی ہے۔ خاص طور پر نجی کاروبار کے حوالے سے مستقبل میں مزید بہتری کا امکان پیدا ہوا ہے۔
معیشت کی صورتحال جاننے کے لیے بنایا گیا پرچیزنگ مینجر انڈیکس (پی ایم آئی) کے حالیہ سروے کے مطابق ملک میں کاروباری حالات کے حوالے سے اگست کے کم ترین اعتماد کے مقابلے میں آج کاروباری افراد کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
پی ایم آئی کی ریٹنگ اگست میں 49 اشاریہ 9 تھی جو ستمبر میں بڑھ کر 51 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جس سے نان آئل نجی کاروبار اضافے کا پتہ چلتا ہے۔
کورنا وائرس کے بعد لاک ڈاؤن سے اب تک تیسری بار انڈیکس 50 فیصد سے اوپر گیا ہے۔ جو ملک بھر میں کاروباری صورتحال میں بہتری ظاہر کرتا ہے۔
سروے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ہے کاروبار میں حالیہ بہتری پیداوار میں اضافے اور نئی ملازمتوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ "تاہم اس کے ساتھ ساتھ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مجموعی طور پر معیشت کی کمزوری ملازمتوں میں کمی کا باعث بن سکتی ہے”۔
کیونکہ ملک میں کورونا کیسز میں حالیہ اضافے کے ہیش نظر کورونا ایس پو پیز پر عمل درآمد سخت کر دیا گیا ہے۔ اور اگر مستقبل میں لاک ڈاؤن دوبارہ لگا دیا جاتا ہے تو ملک میں کاروبار میں مندے کا رجحان دگنا ہوجائے گا۔
سروے کے مطابق یو اے ای کی طرح سعودی عرب میں بھی نان آئل بزنسز کی شرح نمو میں دوبارہ سے اضافہ ہونا شروع ہوا ہے۔
Source: Khaleej Times







