خلیج اردو
06 اکتوبر 2020
کابل: افغانستان کے مایہ ناز کھلاڑی نجیب تراکئی انتقال کر گئے۔ ان کا گزشتہ ہفتے روڈ ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا۔
29 سالہ نجیب ٹاپ آرڈر بلے باز تھا جنہوں نے 2014 میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2014 میں ڈبیو کیا تھا۔ انہوں نے اب تک ایئرلینڈ کے خلاف ایک ونڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ نے ان کے ٹریفک حادثے کی تفصیلات بتائے بغیر جمعہ کو تصدیق کی تھی کہ نجیب تراکئی ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔
آج منگل کو اے بی سی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ نجیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ACB and Afghanistan Cricket Loving Nation mourns the heart breaking & grievous loss of its aggressive opening batsman & a very fine human being Najeeb Tarakai (29) who lost his life to tragic traffic accident leaving us all shocked!
May Allah Shower His Mercy on him pic.twitter.com/Ne1EWtymnO
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) October 6, 2020
Source : Khaleej Times







