
خلیج اردو
18 جنوری 2021
دبئی : دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔ 120 مراکز پر امارات بھر میں شہریوں اور باشندوں دونوں کو کورونا ویکسین مفت دی جارہی ہیں۔
شیخ منصور نے ہے کہ امارات نے وبائی امراض سے پائیدار اور مستقل بازیابی کیلئے کوششوں کے تحت "مختلف مقامات” پر عوام کیلئے کورونا ویکسین لگانے کیلئے مراکز قائم کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا ، ویکسین کی بڑھتی ہوئی مانگ دبئی اور متحدہ عرب امارات کی عالمی وبائی بیماری کے خلاف مہم کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔
Today, I visited several Covid-19 vaccination centres in Dubai. We remain committed to taking all the necessary steps to control this pandemic and ensure our community's safety. The joint efforts and teamwork of local and federal authorities is inspiring. pic.twitter.com/tq94tjPpct
— Mansoor bin Mohammed (@sheikhmansoor) January 17, 2021
شیخ منصور نے کورونا وئرس کے خلاف کوششوں کی تعریف کی اور اس حوالے سے فرنٹ لائن ورکرز کو خراج پیش کرتے ہوئے ان تمام افراد کی کارکردگی کو سراہا جن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات زیادہ جانیں بچانے میں کامیاب ہوا۔
انہوں نے آل لائسعلی ہیلتھ کیئر سنٹر جاکر انتظامات کا جائزہ لیا جہاں ان کا استقبال وزیر برائے صحت اور روک تھا کے وزیر عبد الرحمن بن محمد بن نصیر الاویس نے کیا۔
. @SheikhMansoor bin Mohammed visits COVID-19 vaccination centres in #Dubai, urges community members to get vaccinated. https://t.co/q7ExlU6JNJ pic.twitter.com/ttCbVMBarA
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) January 17, 2021
شیخ منصور نے دبئی پارک اور ریزورٹ فیلڈ اسپتال کے ویکسینشن سنٹر کا دورہ کیا جس کی قیام ابوظبہی ہیلتھ سروس کمپنی سیہا نے رکھی ہے۔ انہوں نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں قائم مرکزی ویکسینشن سنٹر کا دورہ کرکے اپنے دورے کا اختتام کیا۔
Source : Khaleej Times