
خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی پولیس کی جانب سے جمعے کے روز ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک ڈرائیور کو غیر قانونی طور پر ایمرجنسی لین کو استعمال کرتے ہوئے اوور ٹیک کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔
آفیشل ٹوئیٹ کے مطابق یہ ویڈیو ابوظہی پولیس کے فالو اپ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے لاچن کی گئے "آپ کی رائے” نامی اقدام ک تحت شیئر کی گئی ہے۔
حيث تنص المادة رقم " 42 " من قانون السير والمرور الاتحادي التجاوز من ناحية كتف الطريق مخالفة قيمتها 1000 درهم و 6 نقاط مرورية .@AbudhabiMCC #لكم_التعليق#درب_السلامة
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) May 21, 2021
خیال رہے کہ ایمرجنسی لین کو استعمال کرتے ہوئے سامنے والی گاڑیوں کو اوور ٹیک کرنا یو اے ای کے قانون کے مطابق ایک جرم ہے۔ فیڈرل روڈ اینڈ ٹریفک لاء کے آرٹیکل 42 کے مطابق اس جرم کی سزا 1 ہزار درہم جرمانہ اور 6 بلیک پوائنٹ ہیں۔
پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ ایمرجنسی لین کا استعمال کرتے ہوئے اوور ٹیک کرنا خطرناک عمل ہے کہ جس سے ایمرجنسی کی گاڑیوں کو گزرنے میں مشکل پیش آتی ہے اور انہیں جائے حادثہ پر پہنچنے دیر ہو سکتی ہے۔
Source: Khaleej Times







