خلیج اردو
19 مئی 2021
ابوظبہی : کسی بھی جگہ حادثہ ہو جانے کے بعد اکثر لوگوں کا ہجوم جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر امدادی آپریشنز میں خلل پیدا ہوتی ہے۔
پولیس نے انتباہ جاری کی ہے کہ ایکسیڈنٹ کے بعد رش بنانے غیر قانونی ہے اور اس پر 1000 درہم کا جرمانہ ہوگا۔
ایسی جگہ ویسے کھڑے ہوکر رش بنانے کی اجازت نہیں۔ اس سے امدادی کارروائیاں پہنچنے میں رکاؤٹ پڑ سکتی ہے۔ اس سے پولیس ، سول ڈیفنس ، ایموبلینس اور ریسکیو حکام کا کام متائثر ہوتا ہے۔
اس طرح کی صورت حال میں واقعے کی ویڈیو بنانا یا تصویر نکالنے پر بھی پابندی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ٹریفک حادثات کی ویڈیوز بنانا اور اس کی تصویریں یا ویڈیو انلائن پوسٹ کرنے پر 150 ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔
وزارت نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ ان تصاویر کی گردش ناقابل قبول ہے کیونکہ اس طرح کی تصاویر دیکھنے پر ان کے خاندانوں کو نفسیاتی صدمہ پہنچا سکتا ہے۔
جولائی 2018 میں العین میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک ایکسیڈنٹ کے بعد وہاں لوگ کھڑے تھے کہ وہاں پر ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ایسے رویے خطرناک ہیں اور اس سے حادثات کا خطرہ ہوتا ہے۔ ایکسیڈنٹ کے بعد ایک ایک منٹ قیمتی ہوتا ہے اور ہجوم کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاؤٹوں سے ہم کسی قیمتی جان کو ضائع کر سکتے ہیں۔
Source : Khaleej Times







