متحدہ عرب امارات

ٹریفک حادثے میں ماں اور بیٹی کی زندگی ختم کرنے کی وجہ بننے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوا تھا

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ میں ہٹ اینڈ رن کیس میں بھاگنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حادثے میں حاملہ ماں اور اس کی بیٹی کا انتقال ہوا تھا۔ ڈرائیور کو چودہ منٹ بعد گرفتار کیا گیا۔

شارجہ پولیس کے مطابق ڈرائیور جائے وقوعہ سے بھاگ گیا تھا۔ حادثہ شیخ محمد بن سلطان القاسمی روڈ پر پیش آیا تھا۔

اس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں 35 سالہ ایشیائی ماں اور اس کی دس سالہ بیٹی ہلاک ہوئے تھے۔ باپ اور تین بچے زخمی حالت میں اسپتال پہنچائے گئے تھے۔

ماں حاملہ تھی اور اس کا ساتواں مہینہ چل رہا تھا۔ بیٹی دونوں گاڑیوں کے ٹکر سے ہلاک ہوئی تھی۔ پولیس نے سرچ آپریشن کرکے ڈرائیور کو گرفتار کیا اور اسے استعاثہ عامہ کے حوالے کیا۔

ایک پولیس آفیسر کے مطابق شارجہ پولیس کے سنٹرل آپریشن روم کو حادثے کی رپورٹ موصول ہوئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گاڑیوں کی ٹکر سے چھ گاڑیاں کریش کر گئی ہیں۔

پولیس نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت محتاط رہیں اور ٹریفک اصولوں کا خیال رکھیں۔ پولیس کے مطابق حادثات کی وجہ تیز رفتاری ہے جس میں قیمتی جانیں جاتی ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button