خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی میں الہوسن اپلیکیشن پر گرین اسٹیٹس لازمی قرار دیا گیا ہے اگر آپ دارلحکومت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ یہ ابوظبہی کے عوامی مقامات میں داخلے کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ تمام وفاقی اور کچھ مقامی حکومتی اداروں میں داخلے کیلئے بھی سیفٹی پاس کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس حوالے سے تمام تفصیلات ذیل میں درج ہے۔
میں کیسے گرین پاس حاصل کر سکتا ہوں :
اگر ایک مکملک ویکسین شدہ شخص اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرواتا ہے ہے اور اس کا نتیجہ منفی آتا ہے تو اس کے الہوسن اپلیکیشن میں چودہ دنوں کیلئے گرین اسٹیٹس نمودار ہوگا۔ اس کے بعد یہ اسٹیٹس گرے بن جاتا ہے اگر وہ شخص دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ نہیں کراتا۔
اگر آپ مکمل ویکسین شدہ ہونا چاہتے ہیں تو یہ بھی لازمی ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے چھ مہینے گزرے جانے کے بعد آپ نے بوسٹر شارٹ لگوایا ہو۔ آپ کے پاس بوسٹر ڈوز لگوانے کیلئے تیس دنوں کا گریس پیریڈ ہوتا ہے۔
کیا آپ کو ابوظبہی میں داخلے کیلئے بوسٹر ڈوز کی ضرورت ہے؟
جی بالکل اگر آپ اپنے گرین پاس کو ایکٹیو رکھنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے بوسٹر شارٹ لگوانا لازمی ہے۔ اگر آپ کے پاس گرین پاس نہیں تو آپ کو پچھلے 96 گھنٹے میں کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔
الہوسن اپلیکیشن پر میرے پی سی آر یا ویکسینشن اسٹیٹس کو کیوں نہیں دکھایا جاتا ؟
اس اپلیکیشن پر صرف وہ معلومات دکھائی دیتی ہے جو ہیلتھ کیئر سنٹر اور حکومتی اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی ہوتی ہے۔ اس حوالے سے مسائل کیلئے ہیلتھ کیئر سنٹر سے رانبہ کیجئے۔
میں کرونا وائرس کے حوالے سے مثبت ٹیسٹ حاصل کر چکا ہوں۔ مجھے اپنی آئسولیشن کے بعد جب ٹیسٹ کرانے پر منفی نتیجہ ملا تو گرین پاس میں بھی بھی کیوں ریڈ اسٹیٹس ہے؟
اگر آپ گرین اسٹیٹس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے لازمی ہے کہ چوبیس گھنٹے کے وقفے سے آپ نے دو ویکسین کے منفی نتائج حاصل کیے ہوں۔
میں بوسٹر خوراک کیلئے اپوائنٹمنٹ کیسے بک کر سکتا ہوں؟
آپ ڈی او ایچ پر رابطہ کیجئے یا دیگر ایمریٹس کیلئے ایم او ایچ اے پی سے رابطہ کریں۔
اگر مجھے یو اے ای سے باہر کسی ملک میں ویکسین سرٹیفیکٹ حاصل ہوا ہے تو میں کیسے اسے الہوسن اپلیکیشن پر اپلوڈ کر سکتا ہوں؟
یہ طریقہ کار رہائشیوں اور سیاحوں ، دونوں کیلئے یکساں ہے۔
1. یو اے ای روانگی سے پہلے سیاحوں کو فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹیٹی اینڈ سٹیزن شپ آئی سی اے کے اپلیکیشن پر رجسٹر ارائیولز سیکشن میں خود کا اندراج کرنا ہوگا۔
2. فارم کو مکمل کریں اور بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کریں۔ سیاحوں کو ایک ٹیکسٹ میسج ملے گا جس میں الہوسن ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک بھی شامل ہے۔
3. ابوظہبی پہنچنے پر سیاحوں کو ایئرپورٹ پر یا آئی سی اے کی اپلیکیشن یا ویب سائٹ کے ذریعے یو اے ای آئی ڈی موصول ہوگا۔
4. سیاحوں کو آئی سی رجسٹریشن کیلئے استعمال ہونے والے یو آئی ڈی اور فون نمبر کا استعمال کرتے ہوئے یا متحدہ عرب امارات میں پی سی آر ٹیسٹ کراتے وقت الہوسن اپلیکیشن انسٹال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
Source : Khaleej Times







