خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے ایک منی ایکسچینج ہاؤس پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق ضوابط کی کمزور تعمیل پر 5.2 ملین درہم جرمانہ کیا گیا ہے۔
سنٹرل بینک آف یو اے ای کی طرف سے کی گئی تحقیقات میں پایا گیا کہ ایکسچینج ہاؤس نے پالیسیوں اور طریقہ کار پر عمل نہیں کیا۔
بینکنگ ریگولیٹر کے مطابق اس نے 2018 کے وفاقی فرمان قانون نمبر بیس کے آرٹیکل 14 کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت اور غیر قانونی تنظیموں کی مالی معاونت، اور ڈیکریٹل فیڈرل کے آرٹیکل 137 کے مطابق مالی جرمانہ عائد کیا ہے۔
ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ سی بی یو اے ای اپنے سپروائزری اور ریگولیٹری مینڈیٹ کے ذریعے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتا ہے کہ تمام ایکسچینج ہاؤسز ان کے مالکان اور عملہ یو اے ای کے قوانین، ضوابط اور معیارات کی پاسداری کریں۔
یو اے ای کے مالیاتی نظام کی شفافیت اور سالمیت کی حفاظت کے لیے ہی یہ سب کچھ کیا جارہا ہے جس پر کسی بھی طرح کا کمپرومائیز نہیں کیا جا سکتا۔
Source: Khaleej times