متحدہ عرب امارات

دبئی میں خاتون کا اپنی نوکرانی پر 82 ہزار درہم چرانے کا الزام ، عدالت نے سزا سنا دی

خلیج اردو
03 نومبر 2020
دبئی: دبئی کی ابدائی عدالت کو 63 سالہ اماراتی خاتون نے بتایا ہے کہ انہیں وقفے وقفے سے لگ رہا تھا کہ اس کی رقم کم ہورہی ہے اور کوئی اسے چرا رہا ہے۔ انہوں نے کچھ نوٹوں پر نشان لگایا اور اسے اپنی بیڈ روم میں رکھا جسے کسی نے وہاں سے چرالیا۔ جس کے بعد خاتون نے اپنی دو نوکرانیوں کو بلایا اور ان سے پوچگ گچھ کی۔

دونوں نے رقم چرانے سے انکار کیا لیکن جانچ پڑتا کے بعد ایک نے اقرار کیا اور وہ میری گمشدہ رقم واپس لے آئی۔ نوکرانی نے اقرار کیا کہ انہوں نے یہاں سے سونے کے زیورات بھی چوری کیے ہیں جس کی مالیت 100 ہزار درہم ہے اور اسے اپنے ملک واپس بھیجا ہے۔

اماراتی خاتون نے پولیس کو بلا کر 26 سالہ فلپائنی نوکرانی کو گرفتار کروایا۔ نوکرانی نے تحقیقات کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ۔ ان سے اپنے ملک بھجوانے والے پیسوں کی رسید حاصل کی گئی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جو 9 نومبر کو سنایا جائے گا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button