متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے کورونا وائرس ٹیسٹ ضروری

ڈرائیونگ ٹیسٹ درخواست دہندگان کو چاہئے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

راس الخیمہ پولیس جنرل ہیڈ کوارٹر نے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے درخواست دینے کے خواہشمند افراد کو مطلع کیا ہے کہ اب ٹریفک اینڈ لائسنسنگ سنٹر اور اندرونی و روڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ آفس کل گئے ہیں۔

راس الخیمہ پولیس نے اپنے سرکاری انسٹگرام ہینڈلر پر ایک پوسٹ میں کھا ہے کہ فلحال دفاترمیں صرف 30 عملہ کام کر رہا ہے، اور درخواست دہندگان کو ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے درج شدہ شرائط کے ساتھ حاضر ہونا چاہئے.

ڈرائیونگ ٹیسٹ درخواست دہندگان کے لئےشرائط :

  • درخواست دہندگان کو کورونا وائرس ٹیسٹ سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا جوکہ 48 گھنٹوں سے زیادہ پرانا نا ہوں.
  • جبکہ ڈرائیونگ ٹیسٹ سینٹر میں درخواست دہندگان کو ماسک ور دستانے لازم پہننے ہوگے.
  • درخواست دہندگان کو ہال میں سخت سماجی دوری پر عمل کرنا ہوگا
  • فیسوں کی ادائیگی سے پہلے ور بعد میں ہاتھوں کی صفائی کی جانی چاہئے
  • 3 سے 12 سال تک کے بچوں اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لئے داخلے پر سختی سے ممانعت ہے۔

Source : Khaleej Time

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button