
خلیج اردو
یکم نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے وہ رہائشی جو 1971 کو پیدا ہوئے تھے وہ اب متحدہ عرب امارات کے اتحاد کے پچاس سال پورے ہونے کی خوشی میں مفت شاپنگ کا مزہ لے سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ہائپر مارکیٹوں میں سے ایک یونین کوپ نے پیر کے روز کہا ہے جو خریدار 1971 میں پیدا ہوئے تھے ، انہیں یو اے ای کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اس کی 100 روزہ تشہیری مہم کے حصے کے طور پر مفت خریداری کیلئے افضال کارڈ تحفے میں دیا جائے گا۔
100 روزہ تشہیری مہم 10 نومبر 2021 کو شروع ہوگی۔
پچاس کے قریب خریداروں کو سمارٹ فون جیتنے کا امکان ، دیگر پچاس کو گولڈ بار اور مزید پچاس کو ماؤنٹین بائکس جیتنے کا موقع ملے گا۔ پچاس خریداروں کو 50,000 تمایاز پوائنٹس ملیں گے۔
اس موقع پر مختلف ریٹیل کمپنیوں نے پروموشنل مہم کی مدت کے دوران ہزاروں اشیا کی قیمتوں کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو مختلف انعامات کی پیشکش کیلئے 50 ملین درہم مختص کیے ہیں۔
یونین کوپ کے سی ای او خالد محمد دیبن الفیصل کا کہنا ہے کہ مختلف ریٹیل میجر سو دنوں کیلئے 20,000 اشیاء پر قیمتوں میں کمی لائے گا۔ چاول، گوشت، پولٹری، ڈبوں میں بند خوراک، پھل، سبزیاں اور بنیادی ضروریات کے دیگر مصنوعات پر پچاس فیصد سے زیادہ رعایت دی جائے گی۔
یونین کوپ نے قومی دن کی مہم کی مناسبت سے 50 دنوں کیلئے اپنے آن لائن اسٹور کے ذریعے کیے گئے تمام آرڈرز کی مفت ڈیلیوری کا بھی آغاز کیا ہے۔
الفلاسی نے یقین دلایا ہے کہ یونین کوپ کے داخلی طریقہ کار سخت ہیں اور مصنوعات کے ہیلتھ سرٹیفکیٹس کی روزانہ جانچ پڑتال کی کی جارہی ہے۔
Source : Khaleej times