
خلیج اردو
17 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی سپریم کمیٹی برائے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کرونا وباء سے بحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔
Under the directives by @HHShkMohd, Dubai adopted a highly effective strategy to deal with the pandemic. All government entities worked closely with each other to successfully manage the crisis and plan ahead to speed recovery. pic.twitter.com/kTbJFPgCnI
— Mansoor bin Mohammed (@sheikhmansoor) October 16, 2021
سپریم کمیٹی برائے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ کے 100 ویں اجلاس کے بارے میں ٹویٹ کے ایک سیریز میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات پر دبئی نے کرونا وباء سے نمٹنے کیلئے ایک انتہائی موئثر حکمت عملی اپنائی تھی۔
کمیتی کا 100 ویں اجلاس سپریم کمیٹی برائے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دبئی کے کرونا وباء سے نمٹنے کے جامع منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا۔
At the 100th meeting of the Supreme Committee of Crisis & Disaster Management at @expo2020dubai, we reviewed the outcomes of our comprehensive plan to combat the pandemic; Dubai set a global example for curbing the virus and creating a safe environment for returning to normalcy. pic.twitter.com/YxgKw1Gyb8
— Mansoor bin Mohammed (@sheikhmansoor) October 16, 2021
شیخ منصور نے وضاحت کی کہ حکومت کے تمام ادارے ایک ساتھ تعاون اور شراکت داری میں کام کرتے ہیں۔ اس بحران پر قابو پانے اور بحالی کو تیز کرنے کیلئے جفاکشی سے کام کیا جارہا ہے۔ ہم نے اپنے جامع منصوبہ بندی کے نتائج کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ دبئی نے علامی سطح پر وائرس کی بیخ کنی کے حوالے سے ایک مثال قائم کر دی ہے۔
شیخ منصور نے وفاقی اور مقامی اداروں میں تعاون کا شکریہ ادا کیا جس کی بدولت متحدہ عرب امارات ایک نئی سطح کے بحالی دور میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے پچاس سالوں کیلئے ترقی کی منسوبہ بندی پر کام کیلئے ہمارا اعتماد اور عزم مزید پختہ ہوا ہے۔
ملک بھر میں ویکسینیشن پروگراموں اور عوام کی حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرنے کی بدولت حالیہ ہفتوں میں ملک میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے ہفتہ 16 اکتوبر کو کرونا وائرس کے 115 کیس رپورٹ کیے ہیں 159 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ کسی بھی نئے شخص کی وائرس سے ہلاک نہیں ہوئی ہے۔
.@sheikhmansoor chairs the 100th meeting of Dubai's Supreme Committee of Crisis and Disaster Management held at Expo 2020 #Dubai. The meeting, attended by the members of the Committee, reviewed the successful outcomes of the emirate’s comprehensive plan to combat the pandemic. pic.twitter.com/3k1YCoxDlp
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) October 16, 2021
Source : Khaleej Times