متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں غیر مسلم عبادت گاہوں کے قیام کا قانون: بانی اراکین کے لیے لائسنس کے شرائط و ضوابط واضح

خلیج اردو
ابوظبہی:متحدہ عرب امارات میں غیر مسلم عبادت گاہوں کے قیام اور ان کے نظم و نسق کے لیے ایک نیا وفاقی قانون نافذ کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد مختلف مذاہب، فرقوں اور عقائد کے عبادات و رسومات کو واضح اور منظم طریقے سے انجام دینے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

وزارت برائے کمیونٹی ایمپاورمنٹ کی جانب سے عبادت گاہوں کے نمائندوں کے لیے تعارفی ورکشاپ میں اس قانون کی تفصیلات پیش کی گئیں، جو "وفاقی قانون 2023” کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

لائسنس حاصل کرنے کے لیے بانی اراکین کی شرائط:

  • عبادت گاہ قائم کرنے کے لیے کم از کم 20 بانی اراکین ضروری ہیں۔

  • درخواست دہندگان کی عمر عمومی طور پر 40 سال ہونی چاہیے، تاہم متعلقہ اتھارٹی اس شرط میں استثناء دینے کا اختیار رکھتی ہے۔

  • تمام بانی افراد کو متعلقہ مذہب، فرقہ یا عقیدے سے وابستہ ہونا لازمی ہے، اور انہیں اس کا باقاعدہ تحریری اعلان بھی دینا ہوگا۔

  • بانیوں نے متواتر پانچ سال تک متحدہ عرب امارات میں سکونت اختیار کی ہو، جو درخواست سے فوراً قبل کا عرصہ ہو۔

  • انہیں متعلقہ مرکزی عبادت گاہ  کی جانب سے سفارش کا سند پیش کرنا ہوگا، جس کا تعین ایک خصوصی کمیٹی کرے گی۔

  • کسی بانی رکن کو سفارتی حیثیت حاصل نہ ہو۔

  • انہیں مالی وسائل کی دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی، تاکہ عبادت گاہ کے قیام اور اس کے تسلسل سے متعلق اخراجات پورے کیے جا سکیں۔

  • تمام بانی افراد کو مشترکہ طور پر آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن پر دستخط کرنے ہوں گے، جن میں ضروری معلومات درج ہوں۔

  • ہر رکن کو مکمل قانونی اہلیت، اچھی شہرت، اور اخلاقی کردار کا حامل ہونا چاہیے۔ کسی قسم کی قابلِ عزت یا اعتماد پر حرف لانے والی سزا یافتہ تاریخ نہ ہو، الا یہ کہ وہ بحال (rehabilitated) ہو چکا ہو۔

عبادت گاہ کے لیے دیگر شرائط:

  • متعلقہ کمیٹی کی جانب سے جس مذہب یا عقیدے کے رسوم و عبادات کو باقاعدہ تسلیم کیا گیا ہو، صرف ایسی عبادت گاہ کو لائسنس دیا جائے گا۔

  • لائسنس کا اجراء کسی بھی صورت میں امن عامہ یا نظم و ضبط کے خلاف نہیں ہونا چاہیے۔

  • متعلقہ اتھارٹی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مزید شرائط عائد کرے تاکہ عبادت گاہ کے بہتر اور مناسب انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

ورکشاپ میں متحدہ عرب امارات میں موجود تمام عبادت گاہوں اور عبادت کے کمروں، بشمول فری زونز میں قائم عبادت گاہوں، کے لیے نگرانی اور ضابطہ سازی کے اصول بھی واضح کیے گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button