
خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے اردن کے شہزادہ محمد بن طلال کی وفات پر اردن کے باشاہ عبداللہ دوم کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور یو اے ای فوج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے بھی کنگ آف اردن عبداللہ دوم کے نام شہزادہ محمد بن طلال کی وفات پر تعزیت کی ہے۔
Source: Khaleej Times