عالمی خبریں

بھارت میں تباہی مچانے والی کورونا وائرس کی نئی قسم فرانس پہنچ گئی، پہلا کیس رپورٹ

 

خلیج اردو آن لائن:

فرانس نے بھارت میں تباہی مچانے والی کورونا کی نئی قسم کے فرانس پہنچ جانے کی تصدیق کر دی۔ فرانس نے بھارت میں سانے آنے والی وائرس کی نئی قسم سے متاثر ہونے والے پہلے کیسز کی تصدیق کر دی۔

وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی رات تصدیق کی گئی کہ جنوبی فرانس ایک علاقے میں تین افراد میں کورونا کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔ تینوں افراد بھارت کا سفر کر چکے ہیں اور اس وقت انہیں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے مزید کہنا ہے کہ حکام اس وقت ان تینوں افراد کے کانٹیکٹس تلاش کرنے اور دیگر ممکنہ کیسز کے لیے تحقیق کر رہی ہے۔ مزید برآں، بھارت میں سامنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کم از کم 6 یورپی ممالک میں پہنچ چکی ہے۔

گزشتہ ہفتے فرانس کی جانب سے بھارت سے آنے والے مسافروں پر کچھ پابندیاں عائد کی تھیں۔

فرانس میں کورونا کی نئی قسم کی تشخیص ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب فرانس صدر ایمئونل میکرون نے 6 ماہ کی پابندیوں کے بعد چار مراحل میں ان پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button