متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: شارجہ میں ٹریفک جرمانے کی ادائیگی، تقریباً 500,000 آن لائن ٹرانزیکشن کیے گئے

خلیج اردو

شارجہ: 2022 میں شارجہ میں پولیس کی جانب سے سمارٹ سروسز کو فروغ دینے کی کوششیں تیز ہونے کے بعد کل 491,431 ٹریفک ٹرانزیکشن آن لائن کیے گئے۔ تمام ٹرانزیکشنز وزارت داخلہ اور شارجہ پولیس کی ویب سائٹ اور ایپس کے ذریعے صرف چند منٹوں میں مکمل ہو گئے۔

 

شارجہ پولیس میں وہیکلز اینڈ ڈرائیورز لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل ماجد النعیمی نے کہا کہ سمارٹ ٹرانسفارمیشن پر دانشمند قیادت کی ہدایات کے مطابق شارجہ پولیس رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے۔

 

لیفٹیننٹ کرنل النعیمی نے افراد اور کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ سمارٹ سروسز سے فائدہ اٹھائیں۔ اس حوالے سے تبصرے، تجاویز اور آراء 901 پر دیئے جا سکتے ہیں۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button