خلیج اردو
دبئی:سعودی عرب کی ایئر لائن سعودیہ نے اعلان کیا ہے کہ جن مسافروں کے پاس ایئر لائن کی پرواز کا ٹکٹ ہے انہیں زیادہ سے زیادہ چار دن سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ مسافر کو اس وقت کو مملکت میں حج اور عمرہ کرنے کے لیے بھی استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
یہ نظام متحدہ عرب امارات کی متعدد ایئر لائنز پر پہلے سے موجود ہے، جس میں اتحاد، امارات، فلائی دبئی، ایئر عربیہ، اور ایئر عربیہ ابوظہبی ہوائی جہاز کے ٹکٹوں کے ساتھ 48 سے 96 گھنٹے کے ٹرانزٹ ویزا کی پیشکش کر رہے ہیں۔
سعودی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) کے ترجمان عبد اللہ الشہرانی کا کہنا ہے کہ سیاحت اور عمرے کی غرض سے سعودی عرب آنے والوں کے لیے ویزے کی سہولت جلد فراہم کی جائے گی۔
سیاحتی ویزے کا دورانیہ چار دن کا ہوگا، اس پر عمرہ بھی کر سکتے ہیں، تقریبات اور پروگراموں میں شرکت کی جا سکتی ہے۔ سعودی عرب کے کسی بھی شہر آ جا سکتے ہیں۔