خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات نے نجی شعبے میں اداروں کے لیے درجہ بندی کا نیا نظام شروع کیا ہے۔
انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کے وزیر ڈاکٹر عبدالرحمٰن العوار نے کہا ہے کہ نئے نظام میں اداروں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے کام جون کے شروع میں شروع ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی کمپنیوں کی درجہ بندی ان کی سیلری کے تحفظ کے نظام، ثقافتی تنوع، اور لیبر مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے والے فیصلوں سے متعلق کمٹمنٹ پر انحصار کرتی ہے۔
ڈاکٹر رحمن نے تصدیق کی کہ وزارت اپنی درجہ بندی کو اپ گریڈ کرنے کی خواہشمند کمپنیوں اور اداروں کیلئے ایک ورکنگ میپ فراہم کرے گی۔
اگلے مہینے سے کمپنیوں کو ان کی درجہ بندی کی بنیادی پر سہولیات مل جایا کریں گی اور یہ درجہ بندی ان کے لین دین کے طریقہ کار کے وقت رکھے گئے تھے۔
ایمریٹائزیشن کے وزیر نے مزید کہا کہ سہولیات کی درجہ بندی براہ راست ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کی جائے گی۔ کمپنیوں کو سہولیات کی درجہ بندی کو بڑھانے یا کم کرنے کے لیے کچھ معیارات پر عمل ہوگا۔
Source: Khaleej Times