متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: گیس سلنڈر کے دھماکوں کو کیسے روکا جائے، وہ عوامل جس سے آپ خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

خلیج اردو
ابوظبہی : انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں اور اسے محفوظ رکھنا نہ صرف ریاست بلکہ شہریوں کی ذمہ داری بھی ہے۔ معاشرے میں اجتماعی ذمہ داریوں سے ہی ہم ملک اور خود کو محفوظ بنانے میں اہنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

حالیہ برسوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں گیس سلنڈر دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایسے متعدد واقعات ہوئے ہیں جن میں جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کی دیگر وجوہات میں نمایاں لاپرواہی اور دیئے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنا ہے۔

23 مئی 2022 کو ہونے والے تازہ ترین گیس دھماکے میں ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ الخالدیہ، ابوظہبی میں ایک ریستوران میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوئے۔ دھماکے سے آگ بھی لگی جس سے چھ عمارتوں اور کئی دکانوں کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا جس پر سول ڈیفنس نے قابو پالیا۔

پولیس کے مطابق تباہ شدہ عمارتوں میں سے چار کو باحفاظت لوگوں سے خالی کرالیا گیا جبکہ عمارتوں کے مکمل محفوظ ہونے تک کرایہ داروں کیلئے متبادل جگہ کا بندوبست کیا گیا۔

پولیس اور سول ڈیفنس کے حکام نے ہمیشہ عوام کو یاد دہانی کرائی ہے کہ گیس کنکشن اور بجلی کے دیگر ذرائع سے نمٹنے کے دوران محتاط رہیں۔

ابوظہبی کے شہری دفاع کے محکمے نے گیس سلنڈر استعمال کرتے وقت حفاظتی تقاضوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔پولیس نے اس حوالے سے نہ صرف آگاہی فراہم کی ہے بلکہ ہدایت کی ہے کہ اپنے لیے اور دوسروں کیلئے حفاظتی گائیڈلائنز پر لازمی عمل کیا جائے۔

گیس سلنڈر کا دھماکہ کیسے ہوتا ہے؟
کھانا پکانے کے گیس سلنڈر کو اگر صحیح طریقے سے سنبھالا نہ جائے تو یہ تباہ کن اور مہلک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ متعلقہ عوامل کے بغیر خود ہی گیس سلنڈر کا دھماکہ ہونا تقریباً ناممکن ہے۔

حفاظتی ماہرین کے مطابق سلنڈر یا ریگولیٹر سے گیس کا اخراج ہوا میں گھل مل جاتا ہے ایسی صورت حال میں کوئی معمولی چنگاری یا کوئی بھی آتش گیر مادہ اچانک آگ بھڑکنے اور بڑے نقصان کی وجہ بن سکتا ہے۔

گیس سلنڈر پھٹنے کے حالیہ واقعات کی تفصیلات :

23 مئی 2022 کو ابوظہبی پولیس نے الخالدیہ کے علاقے میں ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے کی اطلاع دی گئی جس میں دو افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوئے۔

فروری 2022 میں ابوظہبی شہر کے حمدان اسٹریٹ پر ایک عمارت میں گیس سلنڈر کے دھماکے کی اطلاع ملی۔ ابوظہبی سول ڈیفنس نے دھماکے کا ذمہ دار عمارت میں گیس سلنڈر کی خرابی کو قرار دیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اگست 2020 میں ابوظہبی میں ایک دھماکے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ دھماکے سے شیخ راشد بن سعید روڈ پر واقع کے ایف سی اور ہارڈی کے ریستوراں اور پڑوسی دکانیں تباہ ہوگئیں۔پولیس کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ گیس کنٹینر کی فٹنگز میں ایندھن بھرنے کے بعد غلطی کی وجہ سے ہوا۔

جنوری 2021 میں شارجہ میں السجا کے علاقے میں ایک سکریپ کی دکان پر کھانا پکانے کے گیس سلنڈر میں لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔ یہ حادثہ 28 دسمبر کو پیش آیا لیکن اس شخص کی موت 2 جنوری کو ہوئی۔

ابوظہبی سول ڈیفنس کے مطابق کھانا پکانے کے گیس سلنڈر کو سنبھالتے وقت حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے کیونکہ زیادہ تر غفلت اور لاپرواہی سے کھانا پکانے کے گیس سلنڈر پھٹنے کا سبب بنتا ہے۔ ان اقدامات کو اپنانے سے ایسے حادثات سے بچنے میں مدد ملے گی۔

گھریلو صارفین میں رہنے والوں کے لیے مشورہ:

اس بات کو یقینی بنائیں کہ گیس کے پائپ مناسب ریگولیٹر کے ساتھ درست طریقے سے لگائے گئے ہیں اور حفاظتی نظام نصب ہے۔

گیس کی نوب کو کھلی پوزیشن میں کبھی نہ رکھیں۔ استعمال میں نہ ہونے پر ریگولیٹر نوب کو یاد سے بند کریں۔
ایل پی جی سلنڈر یا کھانا پکانے کی جگہ کے قریب باورچی خانے میں آتش گیر مادے اور پلاسٹک کو ذخیرہ نہ کریں۔

باورچی خانے اور کھانا پکانے کی جگہ میں مناسب وینٹیلیشن فراہم کریں۔
سلنڈرز کو دھوپ میں کبھی نہ رکھیں اور گیس لیکیج ڈٹیکٹر لگائیں۔

مختلف کمپنیوں اور کاروبار کیلئے ہدایات:

تمام صارفین یقینی بنائیں کہ گیس کنٹریکٹرز کے پاس جائز لائسنس ہیں۔
یقینی بنائیں کہ سسٹم کی دیکھ بھال اور تنصیب کے تکنیکی ماہرین لائسنس یافتہ ہیں۔
صرف سول ڈیفنس سے لائسنس یافتہ گیس سسٹم کا سامان استعمال کریں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ مینٹیننس اور گیس سپلائی کنٹریکٹرز سول ڈیفنس سے منظور شدہ ہیں اور گھر میں ہوا کی آمدورفت کیلئے مناسب روشن دان اور کھڑکیوں کو یقینی بنائیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button